مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے شہر عدن میں فوجی اڈے پر خود کش حملے میں کم از کم 30 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یمن کے عسکری حکام کے مطابق فوجی اپنی تنخواہیں لینے کے لئے جمع تھے کہ ایک خود کش حملہ آور نے خود کو اہلکاروں کے درمیان آکر دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 20 فوجی موقع پر ہی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں مزید 10 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ بیشتر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
یمن کے شہر عدن میں فوجی اڈے پر خود کش حملے میں کم از کم 30 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1869069
آپ کا تبصرہ